QR CodeQR Code

جے یو آئی (ف) خیبر پختونخوا کی مجلس عاملہ اور شوریٰ کے اجلاس 31 اکتوبر اور یکم نومبر کو طلب

29 Oct 2014 23:18

اسلام ٹائمز: اجلاس میں کوئٹہ میں مولانا فضل الرحمان پر خودکش حملے، ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، تنظیمی امور، صوبائی حکومت کی کارکردگی اور دیگر اہم امور سے متعلق فیصلے کئے جائینگے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالجلیل جان کے مطابق جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کے امیر مولانا گل نصیب خان نے صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس جمعہ 31 اکتوبر بروز دوپہر 3 بجے اور نومنتخب صوبائی مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس یکم نومبر صبح 10 بجے صوبائی سیکرٹریٹ رنگ روڈ پشاور میں طلب کرلیا گیا، اجلاس میں کوئٹہ میں مولانا فضل الرحمان پر خودکش حملے، ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، تنظیمی امور، صوبائی حکومت کی کارکردگی اور دیگر اہم امور سے متعلق فیصلے کئے جائینگے۔


خبر کا کوڈ: 417154

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/417154/جے-یو-ا-ئی-ف-خیبر-پختونخوا-کی-مجلس-عاملہ-اور-شوری-کے-اجلاس-31-اکتوبر-یکم-نومبر-کو-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org