QR CodeQR Code

مینار پاکستان سے ایسی تحریک کا آغاز کریں گے، جسکا جذبہ تحریک پاکستان والا ہو گا، مولانا کفایت اللہ

30 Oct 2014 07:47

اسلام ٹائمز: جماعت اسلامی میانوالی کے رہنما نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا اور اسلام ہی اسکی بقا، ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے، قوم نے کبھی شریف ازم اور کبھی زرداری ازم اپنایا، مگر مسائل ختم ہو نے کی بجائے بڑھتے چلے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پی پی 45 مولانا کفایت اﷲ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نفاذ اسلام کے بغیر مسائل حل نہیں ہو ں گے، قوم نے کبھی بھٹو ازم کا تجربہ کیا، کبھی ضیاء ازم، کبھی شریف ازم اور کبھی زرداری ازم اپنایا، مگر مسائل ختم ہو نے کی بجائے بڑھتے چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ استحصالی قوتوں کو ہمیشہ کے لئے ختم کرنا ہے، تو قوم جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔ جماعت اسلامی میانوالی کے رہنما نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا اور اسلام ہی اسکی بقا، ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے۔ انکا کہنا تھا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان، سراج الحق کی قیادت میں 21 نومبر 2014 سے مینار پاکستان لاہور سے جماعت اسلامی پاکستان ایک ایسی تحریک کا آغاز کرنے والی ہے، جو تحریک تحریکِ پاکستان جیسے جذبے اور جوش سے بھرپور ہو گی اور اس کا مقصد 18 کروڑ عوام کو استحصالی قوتوں کے ظالمانہ شکنجے سے نجات دلانا ہوگا، عوام کو چاہئے کہ وہ بھرپور انداز میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔


خبر کا کوڈ: 417186

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/417186/مینار-پاکستان-سے-ایسی-تحریک-کا-آغاز-کریں-گے-جسکا-جذبہ-والا-ہو-گا-مولانا-کفایت-اللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org