QR CodeQR Code

ہنگو، گھر کے قریب نصب بارودی مواد پھٹنے سے 6 سالہ بچی زخمی

30 Oct 2014 14:48

اسلام ٹائمز: دھماکے کے نتیجے میں 6 سالہ بچی حبشہ زخمی ہو گئی جسے فوری طور پر ہنگو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔


اسلام ٹائمز۔ ہنگو میں گھر کے قریب نصب بارودی مواد پھٹنے سے چھ سالہ بچی زخمی ہوگئی جبکہ گھر کے مین گیٹ کو جزوی نقصان پہنچا۔ ہنگو پولیس نے بتایا کہ کچ بانڈہ میں بدھ کی صبح جان اکبر نامی شخص کے گھر کے مین گیٹ کے ساتھ نامعلوم افراد نے بارودی مواد نصب کیا تھا جو دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں 6 سالہ بچی حبشہ زخمی ہو گئی جسے فوری طور پر ہنگو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔


خبر کا کوڈ: 417258

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/417258/ہنگو-گھر-کے-قریب-نصب-بارودی-مواد-پھٹنے-سے-6-سالہ-بچی-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org