QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، پولیس کی نگرانی میں بالاخانے سیل، دکانوں کے اوپر سائن بورڈز ہٹانے کے نوٹسز جاری

30 Oct 2014 14:55

اسلام ٹائمز: ماتمی جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے ڈی پی او کی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی اور ایس ایچ او کینٹ کی قیادت میں جلوسوں کے راستوں میں موجود بالاخانے خالی کراکے سیل کردیئے گئے ہیں، جبکہ تاجران کو دکانوں پر موجود سائن بورڈز ہٹانے کے نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں، دوسری جانب دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام میں ماتمی جلوسوں کی سکیورٹی کے حوالے سے ڈی پی او ڈیرہ صادق حسین بلوچ کی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی توحیدخان گنڈہ پور اور ایس ایچ او کینٹ منہاج سکندر بلوچ کی قیادت میں پولیس نے امامیہ گیٹ، صدر بازار، بنوں بازار، گرڈ روڈ اور کوٹلی امام حسین(ع) کے علاقوں میں واقع بالاخانوں کو خالی کرا کے ان کو سیل کر دیا۔ تاکہ کسی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹا جاسکے۔ اسی طرح کینٹ پولیس نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر تھویا فاضل اور نئی بنوں چونگی پر واقع دکانوں کے شٹر، سائن بورڈز اتارنے کے بھی نوٹسز جاری کر دیئے۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے لگائی گئی دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گومل یونیورسٹی پولیس نے قریشی موڑ پر چار نوجوانوں کو گرفتار کرکے دو موٹر سائیکل قبضے میں لے لئے، جبکہ کینٹ پولیس نے نیو بنوں چونگی پر ناکہ بندی کے دوران وزیرستان کے رہائشی ایک نوجوان سے ایک پستول تیس بور اور بارہ کارتوس بھی برآمد کر لئے۔


خبر کا کوڈ: 417261

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/417261/ڈی-آئی-خان-پولیس-کی-نگرانی-میں-بالاخانے-سیل-دکانوں-کے-اوپر-سائن-بورڈز-ہٹانے-نوٹسز-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org