QR CodeQR Code

طالبعلم کا گورنر خیبر پختونخواہ سے ڈگری وصول کرنے سے انکار، سٹیج پر ” گو نواز گو “ کے نعرے

30 Oct 2014 16:46

اسلام ٹائمز: میڈیا رپورٹس کے مطابق تقسیم اسناد کے دوران ماسٹرز کا طالبعلم جس کا نام صنم اسفند یار تھا وہ سٹیج پر آیا اور ڈگری وصول کرنے سے انکار کردیا اور گو نواز گو کے نعرے لگاتے ہوئے سٹیج سے خالی ہاتھ چلا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام ٹائمز۔ جامعہ پشاور میں طالبعلم کا گورنر خیبر پختونخواہ سردار مہتاب احمد عباسی سے ڈگری وصول کرنے سے انکار، سٹیج پر ” گو نواز گو “ کا نعرہ لگاتے ہوئے خالی ہاتھ چلا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور کی عظیم درسگاہ جامعہ پشاور میں ڈگریوں کی تقسیم کے حوالے سے کانووکیشن جاری تھا جس میں گورنر خیبر پختونخواہ سردار مہتاب عباسی کو مدعو کیا گیا تھا جہاں انہوں نے ڈگریاں تقسیم کیں ڈگری تقسیم کرنے کے دوران ماسٹرز کا طالبعلم جس کا نام صنم اسفند یار تھا وہ سٹیج پر آیا اور ڈگری وصول کرنے سے انکار کردیا اور گو نواز گو کے نعرے لگاتے ہوئے سٹیج سے خالی ہاتھ چلا گیا۔


خبر کا کوڈ: 417273

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/417273/طالبعلم-کا-گورنر-خیبر-پختونخواہ-سے-ڈگری-وصول-کرنے-انکار-سٹیج-پر-گو-نواز-کے-نعرے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org