QR CodeQR Code

عراق، عاشورہ پر کربلا کی سیکورٹی سخت، 32 ہزار سیکورٹی اہلکار تعینات، فضائیہ بھی اسٹینڈ بائی

3 Nov 2014 17:17

اسلام ٹائمز: تفصیلات کے مطابق خواتین کی جانب سے دہشت گرد حملوں سے بچنے کے لیے خواتین اہلکار تعینات ہیں، کربلا کے مغرب میں صوبہ انبار ہے، جو داعش کا گڑھ ہے اور یہیں سے حملوں کا خطرہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عاشورہ کے موقع پر عراق حکومت نے کربلا کی سیکورٹی سخت کردی۔ 32 ہزار سیکورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ عراق حکومت نے عاشورہ کے موقع پر عزاداران کی سیکورٹی بڑھانے کے لیے اضافی نفری تعینات کی ہے۔ سیکورٹی حکام کے مطابق 32 ہزار سیکورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ ساتھ دینے کے لیے عراقی فضائیہ بھی اسٹینڈ بائی ہے۔ خواتین کی جانب سے دہشت گرد حملوں سے بچنے کے لیے خواتین اہلکار تعینات ہیں، کربلا کے مغرب میں صوبہ انبار ہے، جو داعش کا گڑھ ہے اور یہیں سے حملوں کا خطرہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 417849

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/417849/عراق-عاشورہ-پر-کربلا-کی-سیکورٹی-سخت-32-ہزار-اہلکار-تعینات-فضائیہ-بھی-اسٹینڈ-بائی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org