QR CodeQR Code

ملتان، آئی ایس او کے زیراہتمام یوم حسین کی تقریب، شیعہ سنی رہنمائوں کی شرکت

12 Nov 2014 17:12

اسلام ٹائمز: یوم حسین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ دنیا کے اندر اٹھنے والی بیداری کی تحریکیں کربلا جیسی درسگاہ کی وجہ سے ہیں جس نے ظالم اور جابر حکومتوں کے خلاف کھڑے ہونے لئے عزم و حوصلہ دیا۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام ملک بھر کی جامعات میں عشرہ حسین شناسی کے تحت یوم حسین ع اور امام حسین کانفرنس کا اہتمام جاری ہے ماضی کی طر ح امسال بھی یوم حسین کے انعقاد کا مقصد طلبا میں پیغام امام حسین ع کی ترویج ہے۔ اسی طرح بہائوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں آئی ایس او کے زیراہتمام یوم حسین منایا گیا، یوم حسین کی تقریب سے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر تہورحیدری کے علاوہ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی، مرکزی رہنما ایم ڈبلیوایم وسابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سید ناصر عباس شیرازی، اہل سنت عالم دین ڈاکٹر صدیق خان قادری، پروفیسر سعیدالرحمن، پروفیسر شمس الرحمان، پروفیسر آفتاب حسین سہو، مہرمجاہد حسین، سمیت دیگر رہنمائوں نے خطاب کیا۔ رہنمائوں نے امام عالی مقام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے اندر اٹھنے والی بیداری کی تحریکیں کربلا جیسی درسگاہ کی وجہ سے ہیں جس نے ظالم اور جابر حکومتوں کے خلاف کھڑے ہونے لئے عزم و حوصلہ دیا۔


خبر کا کوڈ: 419175

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/419175/ملتان-آئی-ایس-او-کے-زیراہتمام-یوم-حسین-کی-تقریب-شیعہ-سنی-رہنمائوں-شرکت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org