QR CodeQR Code

عراقی فوج کے 26 فوجی کمانڈر فرائض میں غفلت اور دشمن سے سازباز کے الزام کیوجہ سے معزول

12 Nov 2014 22:48

اسلام ٹائمز: عراقی وزيراعظم حیدرالعبادی نے دس فوجی کمانڈروں کو ریٹائرمنٹ دے دی ہے، جبکہ عراق کی مسلح افواج کے کمانڈر کے حکم سے وزارت دفاع میں مزید اٹھارہ افسروں کو تعینات کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عراقی وزیراعظم نے فوج کے کچھ سینئرکمانڈروں کو برطرف کر دیا ہے، اسکائ نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزيراعظم حیدرالعبادی نے آج اپنی فوج کے 26 فوجی کمانڈروں کو داعش کیخلاف جنگ میں مجرمانہ غفلت اور باغیوں کے ساتھ ساز باز کے الزمات کیوجہ سے ان کے عہدوں سے ہٹا دیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ فوجی کمانڈر وزارت دفاع کے اہم عہدوں پر فائز تھے، ان فوجی کمانڈروں کی برطرفی کی اہم وجہ، داعش کے مقابلے میں کمزور کارکردگی اور مختلف گروہوں کے ساتھ ساز باز بتائی گئی ہے۔ وزیراعظم کے حکم کے مطابق دس فوجی کمانڈروں کو ریٹائرمنٹ دے دی گئی ہے، جبکہ عراق کی مسلح افواج کے کمانڈر کے حکم سے وزارت دفاع میں مزید اٹھارہ افسروں کو تعینات کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 419238

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/419238/عراقی-فوج-کے-26-فوجی-کمانڈر-فرائض-میں-غفلت-اور-دشمن-سے-سازباز-الزام-کیوجہ-معزول

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org