QR CodeQR Code

داعش کا اپنے سکے خود ڈھالنے کا فیصلہ جو سونے چاندی اور تانبے سے بنائے جائیں گے

15 Nov 2014 15:47

اسلام ٹائمز: چاندی کے سکے میں دمشق کے ایک مینار اور تلوار کو مقدس جنگ یا جہاد کی علامت بنایا گیا اور مسجد اقصیٰ کو علامتی بنایا گیا ہے، تانبے کے سکے میں قابل ذکر چاند اور تین کھجور کے درخت علامت بنائے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی جانب سے دولت اسلامیہ کے لیے اپنے سکے خود ڈھالنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ سکے سونے، چاندی اور تانبے سے بنائے جائیں گے۔ اسلامک اسٹیٹ گروپ کے سربراہ ابوبکر البغدادی نے اپنی کرنسی کے لیے سونے، چاندی اور تانبے کے سکے ڈھالنے کا حکم دیا ہے۔ داعش کی شوریٰ کونسل نے ایک مشاورتی بورڈ کی طرف سے یہ فیصلہ منظور کیا۔ سونے کے سکے میں گندم کے سات ذخائر کو دکھایا گیا ہے۔ ایک طرف دنیا کا نقشہ ہے جس کا مطلب اسلامک اسٹیٹ کی دنیا پر حکمرانی ہوگی۔ چاندی کے سکے میں دمشق کے ایک مینار اور تلوار کو مقدس جنگ یا جہاد کی علامت بنایا گیا اور مسجد اقصیٰ کو علامتی بنایا گیا ہے۔ تانبے کے سکے میں قابل ذکر چاند اور تین کھجور کے درخت علامت بنائے گئے ہیں۔ داعش کے وزارت خزانہ کی ہدایات پر ان سکوں کی تصاویر شائع کردی گئی ہے تاکہ کرنسی کے استعمال میں آسانی ہو۔


خبر کا کوڈ: 419625

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/419625/داعش-کا-اپنے-سکے-خود-ڈھالنے-فیصلہ-جو-سونے-چاندی-اور-تانبے-سے-بنائے-جائیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org