QR CodeQR Code

سید حسن نصراللہ کی آیۃ اللہ شیخ بشیرحسین النجفی کے ساتھ ملاقات

20 Nov 2014 10:02

اسلام ٹائمز: رپورٹ کے مطابق پاکستان مرجع تقلید نے گزشتہ روز جنوبی لبنان کے شہر جباع میں شیعہ مسلمانوں کی اسلامی اعلی کونسل کے نائب صدر شیخ عبد الامیر قبلان، حزب اللہ کے کمانڈر شیخ محمد جمعہ اور دیگر علماء و فضلا سے ملاقاتیں کیں۔


اسلام ٹائمز۔ اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی، ابنا کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ العظمیٰ بشیر نجفی جو چند روز قبل طبی معائنے کے لیے نجف اشرف سے لبنان کے دار الحکومت بیروت پہنچے ہیں، بیروت کے ایک ہسپتال میں داخل ہو گئے ہیں۔ انہوں نے اپنے اس سفر میں لبنان کی مختلف دینی اور سیاسی شخصیتوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔ رپورٹ کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز جنوبی لبنان کے شہر جباع میں شیعہ مسلمانوں کی اسلامی اعلی کونسل کے نائب صدر شیخ عبد الامیر قبلان، حزب اللہ کے کمانڈر شیخ محمد جمعہ اور دیگر علماء و فضلا سے ملاقاتیں کیں۔ رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے قائد سید حسن نصراللہ نے مرجع دینی آیۃ اللہ شیخ حافظ بشیر حسین النجفی کے لبنان میں موجود دفتر میں ان کی عیادت کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے اس دوران سید حسن نصر اللہ نے آیۃ اللہ بشیر نجفی کے ساتھ بالعموم پورے خطے کے اور خاص طور سے عراق اور لبنان میں مسلمانوں کے مختلف امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔


خبر کا کوڈ: 420465

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/420465/سید-حسن-نصراللہ-کی-ا-یۃ-اللہ-شیخ-بشیرحسین-النجفی-کے-ساتھ-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org