QR CodeQR Code

جلد ہی امریکی فوج کے ڈیڑھ ہزار اہلکار عراق روانہ کر دیئے جائیں گے، امریکی محکمہ دفاع

21 Nov 2014 16:02

اسلام ٹائمز: خیال رہے کہ امریکی صدر براک اوباما نے چند روز قبل عراق میں اپنے فوجیوں کی تعداد دوگنا کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم انہوں نے وضاحت کی تھی امریکی فوجی داعش کیخلاف جنگ میں براہ راست حصہ نہیں لیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی وزارت دفاع نے پینٹاگون نے کہا ہے کہ عراق میں امن و امان کے قیام میں عراقی فورسز کی مشاورت کے لیے صدر براک اوباما کے اعلان کے مطابق 1500 فوجی پیش آئندہ چند ہفتوں میں عراق میں تعینات کر دئیے جائیں گے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان ایڈمرل جون کیربی نے بتایا کہ جلد ہی امریکی فوج کے ڈیڑھ ہزار اہلکار عراق روانہ کر دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عراق میں مزید فوجی کمک بھجوانے کے لیے کانگریس سے منظوری لی جائے گی۔ خیال رہے کہ امریکی صدر براک اوباما نے چند روز قبل عراق میں اپنے فوجیوں کی تعداد دوگنا کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم انہوں نے وضاحت کی تھی امریکی فوجی جنگ میں براہ راست حصہ نہیں لیں گے بلکہ وہ دولت اسلامی "داعش" کے خلاف جنگ میں عراقی فورسز کی تربیت اور مشاورت میں معاونت کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 420668

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/420668/جلد-ہی-امریکی-فوج-کے-ڈیڑھ-ہزار-اہلکار-عراق-روانہ-کر-دیئے-جائیں-گے-محکمہ-دفاع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org