QR CodeQR Code

بھکر، عوامی تحریک کے کل ہونیوالے جلسہ کیلئے سیکورٹی پلان تیار کرلیا گیا

22 Nov 2014 12:47

اسلام ٹائمز: ڈی پی او شاکر حسین کا مزید کہنا تھا کہ جلسہ گاہ کی تلاشی کیلئے بم ڈسپوذل اسکواڈ کا عملہ پہنچ گیا ہے، جس کے بعد جلسہ گاہ میں سرچنگ کا عمل جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے بھکر میں کل ہونے والے جلسہ کیلئے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا ہے، جلسے کی سیکیورٹی کیلئے سات سو پولیس اہل کاروں کو تعینات کیا جائے گا، بھکر میں پاکستان عوامی تحریک کے جلسے کی تیاریاں عروج پر ہیں، شہر بھر کو پینا فلیکس اور جھنڈوں سے سجا دیا گیا، ڈی پی او کے مطابق بھکر میں 700 سے زائد پولیس اہلکاروں کو سیکیورٹی پر تعینات کیا جائے گا، جب کہ جلسہ گاہ کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب ہوں گے۔ ڈی پی او شاکر حسین کا مزید کہنا تھا کہ جلسہ گاہ کی تلاشی کیلئے بم ڈسپوذل اسکواڈ کا عملہ پہنچ گیا ہے، جس کے بعد جلسہ گاہ میں سرچنگ کا عمل جاری ہے، جلسہ گاہ اور اسٹیج کی سیکیورٹی کی ذمہ داری پی اے ٹی کے کارکن سنبھالیں گے۔


خبر کا کوڈ: 420794

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/420794/بھکر-عوامی-تحریک-کے-کل-ہونیوالے-جلسہ-کیلئے-سیکورٹی-پلان-تیار-کرلیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org