QR CodeQR Code

بھکر میں اجتماع لٹیروں سے نجات کا پیش خیمہ ثابت ہو گا، ناصر شیرازی

22 Nov 2014 19:12

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات کا کہنا تھا کہ کرپٹ نظام کیخلاف جدوجہد جاری رہیگی، گلگت بلتستان میں الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے نوٹیفیکیشن کو مسترد کرتے ہیں، غیر جانب دار الیکشن کمشنر کے تعین کے لئے ہر قسم کا جمہوری حق استعمال کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ ملک میں موروثی سیاست سے نجات کا واحد راستہ متناسب نمائندگی کے ساتھ الیکشن انعقاد ہے، جب تک موجودہ فرسودہ نظام کا خاتمہ نہیں ہوتا ملک میں تبدیلی ناممکن ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے بہاولپور میں پاکستان مسلم لیگ قاف کے زیراہتمام عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھکر کا اجتماع وہاں کے عوام کو لٹیروں اور جاگیرداروں سے نجات کا پیش خیمہ ثابت ہو گا، کرپٹ نظام کیخلاف جدوجہد جاری رہیگی، گلگت بلتستان میں الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے نوٹیفیکیشن کو مسترد کرتے ہیں، غیر جانبدار الیکشن کمشنر کے تعین کے لئے ہر قسم کا جمہوری حق استعمال کریں گے، جی بی میں استحصالی حکمرانوں کو مک مکا کی سیاست نہیں کرنے دینگے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت کے یکطرفہ فیصلوں کیخلاف مجلس وحدت مسلمین الیکشن کمیشن سمیت اعلٰی عدالتوں تک جائیگی، جس طرح گندم سبسڈی اور دیگر عوامی مسائل کو حل کرنے میں ہم نے کلیدی کردار ادا کیا تھا اسی طرح خطے کی ترقی اور عوامی حقوق پر کرپٹ مافیا کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دینگے۔


خبر کا کوڈ: 420881

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/420881/بھکر-میں-اجتماع-لٹیروں-سے-نجات-کا-پیش-خیمہ-ثابت-ہو-گا-ناصر-شیرازی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org