QR CodeQR Code

ملک سے نفرت ختم کر کے تکفیریت کو شکست دینگے،علامہ اسدی

22 Nov 2014 19:18

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ بھکر کا جلسہ یہاں کی تاریخ کا سب سے بڑا عوامی جلسہ ثابت ہو گا، یہاں کے عوام نے جاگیرداروں اور اسٹیٹس کو کے خلاف جواں مردی سے مزاحمت کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی سینکڑوں کارکنان کے قافلے کے ہمراہ کل اتوار کو صبح بھکر جلسہ کے لئے روانہ ہونگے۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع جھنگ، گڑھ موڑ، گڑھ مہاراجہ، حیدر آباد تھل، منکیرہ میں کارکنان استقبال کریں گے اور قافلوں کی شکل میں بھکر جلسہ گاہ پہنچیں گے۔ لاہور میں علامہ عبدالخالق اسدی نے بھکر جلسہ عام کے حوالے سے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھکر کا جلسہ یہاں کی تاریخ کا سب سے بڑا عوامی جلسہ ثابت ہو گا، یہاں کے عوام نے جاگیرداروں اور اسٹیٹس کو کے خلاف جس جواں مردی سے مزاحمت کی ہے، اس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی، انشاءاللہ مجلس وحدت مسلمین عوامی حقوق اور قومی وحدت کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی اور انشاءاللہ وطن عزیز سے نفرت کا خاتمہ کر کے تکفیریت کو شکست دینگے۔


خبر کا کوڈ: 420882

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/420882/ملک-سے-نفرت-ختم-کر-کے-تکفیریت-کو-شکست-دینگے-علامہ-اسدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org