QR CodeQR Code

امریکہ کی خواہش ہے کہ جہاد کو فراموش کر دیں

جہاد فی سبیل اللہ اور قتال فی سبیل اللہ معاشرے کا جزو ہیں انہیں ترک نہیں کیا جا سکتا، منور حسن

22 Nov 2014 21:58

اسلام ٹائمز: لاہور میں اجتماع عام سے خطاب میں سابق امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ ان اصطلاحات کے استعمال سے گریز کرتے ہیں، لیکن محض جمہوری سیاست کے ذریعے معاشرے کو درپیش مسائل پر قابو نہیں پایا جاسکتا۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر منور حسن نے سہ روزہ اجتماع عام سے خطاب میں کہا ہے کہ معاشرے میں قتال فی سبیل اللہ کا کلچر عام کرنا ہوگا، جہاد اور قتال اسلامی معاشرے کا جزو ہیں، انہیں ترک نہیں کیا جا سکتا، محض جمہوری سیاست کے ذریعے مسائل پر قابو نہیں پایا جا سکتا۔ لاہور میں جماعت اسلامی کے اجتماع عام سے خطاب کرتے ہوئے منور حسن نے کہا کہ موجودہ حالات میں جہاد فی سبیل اللہ اور قتال فی سبیل اللہ کو عام کرنے کی ضرورت ہے، کچھ لوگ ان اصطلاحات کے استعمال سے گریز کرتے ہیں کہ لیکن محض جمہوری سیاست کے ذریعے معاشرے کو درپیش مسائل پر قابو نہیں پایا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ تبلیغی جماعت اور جماعت اسلامی کا اتحاد معاشرے سے برائی کے خاتمے اور نیکی پھیلانے کا باعث بن سکتا ہے، دین کا غلبہ قائم کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر وسائل کیضرورت ہے۔ سید منور حسن نے کہا قتال فی سبیل اللہ کے نتیجے میں اچھائی جیت جائے تب ہی جمہوری سیاست کارگر ہوسکتی ہے۔ سابق امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ انجینئرڈ انتخابات کے ہوتے ہوئے جمہوریت نہیں آسکتی، اس کے لئے طویل جدوجہد کرنا ہوگی۔

دیگر ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کے سابق امیر منور حسن نے مینار پاکستان پر اجتماع عام سے خطاب میں کہا ہے کہ امریکہ خطے میں پاکستان کے بغیر تبدیلی نہیں لا سکتا، دنیا میں کہیں بھی فوجی آپریشن کامیاب نہیں ہوا، اس سے ہمیشہ نقصان ہوا ہے، میں بانگ دہل یہ بات کہنا چاہتا ہوں، ڈنکے کی چوٹ پر اور بلاخوف و تردید یہ بات کہنا چاہتا ہوں کہ جس معاشرے میں ہم رہتے ہیں، اس معاشرے کے اندر بھی اگر جہاد اور قتال فی سبیل اللہ کے کلچر کو عام نہ کیا گیا تو محض انتخابی سیاست کے ذریعے اور محض جمہوری سیاست کے ذریعے جو اس وقت کےحالات ہیں ان پر قابو نہیں پایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ سہ رزہ اجتماع یہ دعوت دے رہا ہے کہ پوری قوم جنت کا سفیر بن کر حق کے راستے میں جد و جہد کرے۔


خبر کا کوڈ: 420905

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/420905/جہاد-فی-سبیل-اللہ-اور-قتال-معاشرے-کا-جزو-ہیں-انہیں-ترک-نہیں-کیا-جا-سکتا-منور-حسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org