QR CodeQR Code

بھکر میں پاکستان عوامی تحریک کے جلسہ کا باقاعدہ آغاز

23 Nov 2014 13:16

اسلام ٹائمز: ڈاکٹر علامہ طاہر القادری اور علامہ ناصر عباس جعفری کے قافلے بھی ضلع بھکر کی حدود میں داخل ہوچکے ہیں، اور کچھ دیر تک یہ دونوں شخصیات بھی دیگر مرکزی رہنماوں کے ہمراہ پنڈال میں پہنچ جائیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام بھکر میں منعقد ہونے والے جلسہ کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے، عوام کے قافلوں کی پنڈال میں آمد کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، جبکہ پاکستان عوامی تحریک کے علاوہ اس کی اتحادی جماعتوں مجلس وحدت مسلمین، مسلم لیگ قاف اور سنی اتحاد کونسل کے کئی ضلعی اور بعض صوبائی رہنماوں کی جلسہ گاہ میں آمد ہوچکی ہے، اس موقع پر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، بڑی تعداد میں پولیس اہلکار جلسہ گاہ کے اردگرد تعینات ہیں جبکہ جلسہ گاہ اور اسٹیج کی سکیورٹی پاکستان عوامی تحریک اور اس کی اتحادی جماعتوں کے رضاکاروں کے ذمہ ہے، پنڈال میں موجود عوام کا جوش و خروش اور ولولہ دیدنی ہے، اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر علامہ طاہر القادری اور علامہ ناصر عباس جعفری کے قافلے بھی ضلع بھکر کی حدود میں داخل ہوچکے ہیں، اور کچھ دیر تک یہ دونوں شخصیات بھی دیگر مرکزی رہنماوں کے ہمراہ پنڈال میں پہنچ جائیں گی۔


خبر کا کوڈ: 420992

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/420992/بھکر-میں-پاکستان-عوامی-تحریک-کے-جلسہ-کا-باقاعدہ-ا-غاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org