QR CodeQR Code

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنماء دورہ اسکردو مکمل کر کے گلگت پہنچ گئے

23 Nov 2014 16:22

اسلام ٹائمز: ایس یو سی جنرل سیکرٹری علامہ عارف واحدی کی گلگت آمد پر علامہ شیخ مرزا علی، محمد علی شیخ، دیدار علی، ڈویژنل صدر شیخ سجاد حسین قاسمی، جعفریہ یوتھ، جے ایس او کے کارکنان اور حراموش کے مومنین نے شاندار استقبال کیا۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ عارف حسین واحدی سرزمین شہداء گلگت پہنچ گئے۔ گلگت آمد کے موقع پر علماء کرام، تنظیمی احباب اور کارکنان نے انکا پرتپاک استقبال کیا۔ شیعہ علما کونسل پاکستان مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ عارف حسین واحدی دورہ اسکردو مکمل کر کے سرزمین گلگت پہنچ گئے۔ گلگت مقپون داس کے مقام پر صوبائی سینئر نائب صدر جی بی علامہ شیخ مرزا علی، صوبائی جنرل سیکرٹری محمد علی شیخ، دیدار علی صوبائی نائب صدر، ڈویژنل صدر شیخ سجاد حسین قاسمی، ڈویژنل جنرل سیکرٹری عمران حسین، ضلعی آرگنائزر سید قائم علی شاہ کاظمی، شیعہ علماء کونسل کے رہنماء سخی احمد جان، شیخ سلطان صابری، شیخ ناصر حسین ناصری، جعفریہ یوتھ، جے ایس او کے کارکنان اور حراموش کے مومنین نے شاندار استقبال کیا۔ علامہ عارف حسین واحدی کو ایک قافلہ کی شکل میں صوبائی آفس پونیال روڈ لایا گیا۔


خبر کا کوڈ: 421018

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/421018/شیعہ-علماء-کونسل-پاکستان-کے-مرکزی-رہنماء-دورہ-اسکردو-مکمل-کر-گلگت-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org