QR CodeQR Code

تحریک جعفریہ پاکستان کی بحالی پر ملت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، شیخ حسن جعفری

23 Nov 2014 18:51

اسلام ٹائمز: اسکردو کے بزرگ عالم دین نے کہا ہے کہ تحریک جعفریہ پاکستان میں اتحاد و وحدت کی علمبردار جماعتوں میں شمار ہوتی ہے اور اسلامی تشخص کو اجاگر کرنے میں غیرمعمولی کردار ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امام جمعہ و الجماعت مرکزی جامع مسجد اسکردو علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے اپنے ایک پیغام میں تحریک جعفریہ پاکستان پر سے پابندی ہٹانے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک جعفریہ پاکستان کی بحالی پر ملت تشیع، تحریک جعفریہ پاکستان کے سرپرست علامہ سید ساجد علی نقوی اور علامہ عارف حسین واحدی کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تنظیمی سرگرمیوں کے سلسلے میں شیعہ علماء کونسل کے جنرل سیکرٹری علامہ عارف حسین واحدی کو گلگت بلتستان میں خوش آمدید کہتے ہیں اور انکی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ حجۃ الاسلام علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے مزید کہا کہ تحریک جعفریہ پاکستان میں اتحاد و وحدت کی علمبردار جماعتوں میں شمار ہوتی ہے اور پاکستان میں اسلامی تشخص کو اجاگر کرنے میں غیرمعمولی کردار ہے۔ واضح رہے کہ حجۃ الاسلام علامہ شیخ محمد حسن جعفری تحریک جعفریہ پاکستان کے مرکزی نائب صدر رہ چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 421049

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/421049/تحریک-جعفریہ-پاکستان-کی-بحالی-پر-ملت-کو-مبارکباد-پیش-کرتے-ہیں-شیخ-حسن-جعفری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org