QR CodeQR Code

حالیہ بم دھماکوں کا مقصد موجودہ حکومت کو کمزور کرنا اور نئی حکومت کی تشکیل پر اثرانداز ہونا ہے، علی الادیب

3 Nov 2010 13:32

اسلام ٹائمز: وزیراعظم عراق کے اعلی مشیر نے کہا ہے کہ بغداد میں دہشت گردی کی نئی لہر کا مقصد وزیراعظم نوری مالکی کی حکومت کو کمزور کرنا اور نئی حکومت کی تشکیل پر اثرانداز ہونا ہے۔


اسلام ٹائمز- فارس نیوز ایجنسی کے مطابق عراقی وزیراعظم کے اعلی مشیر علی الادیب نے کہا ہے کہ گذشتہ رات بغداد میں انجام پانے والے وحشیانہ بم حملوں کا مقصد نوری المالکی کی قیادت میں موجودہ حکومت کو کمزور کرنا اور نئی حکومت کی تشکیل پر اثرانداز ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اور تکفیری گروہ ان دہشت گردانہ اقدامات کے ذریعے ملک میں سیاسی عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ علی الادیب نے دہشت گروہوں کے ساتھ بھرپور مقابلہ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عراقی حکومت پوری طاقت کے ساتھ ان تکفیری گروہوں کے ساتھ مقابلہ کرے گی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراقی عوام کی فتح یقینی ہے۔
وزیراعظم عراق کے اعلی مشیر نے کہا کہ ملک میں انجام پانے والے دہشت گردانہ اقدامات عراقی عوام کے مضبوط ارادے کو کمزور نہیں کر سکتے اور نئی حکومت ہر حال میں بن کر رہے گی۔
یاد رہے کہ گذشتہ رات بغداد میں دسیوں بم دھماکے ہوئے جن میں 198 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہو گئے۔


خبر کا کوڈ: 42711

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/42711/حالیہ-بم-دھماکوں-کا-مقصد-موجودہ-حکومت-کو-کمزور-کرنا-اور-نئی-کی-تشکیل-پر-اثرانداز-ہونا-ہے-علی-الادیب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org