QR CodeQR Code

ایران پر امریکی پابندیوں کا الٹا اثر ہو سکتا ہے، کارٹر

2 Dec 2010 14:49

اسلام ٹائمز: سابق امریکی صدر جمی کارٹر نے کہا ہے کہ ایران پر لگائی گئی امریکی پابندیاں نہ صرف بے اثر ہیں بلکہ انکا الٹا اثر بھی ہو سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز- فارس نیوز ایجنسی کے مطابق امریکہ کے سابق صدر جمی کارٹر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایران پر لگائی گئی امریکی پابندیوں کا الٹا اثر ہو سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بات سی بی ایس نیوز چینل سے بات چیت کے دوران کہی۔
جمی کارٹر نے ایران کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: "میں معتقد ہوں کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کو روکنے کی غرض سے اس پر لگائی گئی پابندیاں ناکامی کا شکار ہوئی ہیں، صرف ایرانی ہی اپنے ملک کو ایٹمی طاقت بنانے یا نہ بنانے کے بارے میں فیصلہ کر سکتے ہیں، ایران پر پابندیوں کا اثر الٹا بھی ہو سکتا ہے"۔
انہوں نے عراق پر امریکی حملے کو غیرضروری اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ عرب ممالک کی نظر میں عراق پر امریکی فوجی حملہ خطے میں ایران کے اثر و رسوخ میں اضافے کا باعث بنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 45734

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/45734/ایران-پر-امریکی-پابندیوں-کا-الٹا-اثر-ہو-سکتا-ہے-کارٹر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org