0
Saturday 2 May 2015 02:50

25 داعشی اپنے ہی بارود کا نشانہ بن گئے

25 داعشی اپنے ہی بارود کا نشانہ بن گئے
اسلام ٹائمز۔ عراق اور شام کے سرحدی صوبے دیرالزور میں داعش کی بارودی فیکٹری میں ہونے والے دھماکوں میں 25 داعشی ہلاک ہوگئے ہیں۔ عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق دیرالزور کے قصبے آل مئادین میں داعش نے بم بنانے کی ایک بارودی فیکٹری قائم کررکھی تھی۔ فیکٹری میں بارود کو لگنے والی آگ سے دھماکوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق قصبہ شدید دھماکوں سے لرزتا رہا۔ بارودی فیکٹری میں ہونے والے دھماکوں میں 25 داعشی اپنے ہی بارود کی لپیٹ میں آکر ہمیشہ کیلئے خاموش ہوگئے۔ داعش نے قصبے میں ظلم کا بازار گرم کر رکھا تھا۔
خبر کا کوڈ : 457752
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش