0
Wednesday 10 Jun 2015 12:28

روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم نے چنگیز خان اور ہلاکو کے ظلم کو بھی مات دے دی ہے، محمد فیض رسول رضوی

روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم نے چنگیز خان اور ہلاکو کے ظلم کو بھی مات دے دی ہے، محمد فیض رسول رضوی
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین تحریک اہلسنت محمد فیض رسول رضوی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم نے چنگیز خان اور ہلاکو کے ظلم کو بھی مات دے دی ہے۔ فیصل آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امن کے دعویداروں کو روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والا ظلم و ستم دنیا کو نظر کیوں نہیں آتا۔ انکا کہنا تھا کہ بدھ مت کے پیروکاروں کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے۔ انہوں نے اس پر زور دیتے ہوئے کہا کہ او آئی سی کو اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر اس مسئلہ کا کوئی پرامن حل نکالنا چاہئے۔
خبر کا کوڈ : 465770
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش