0
Monday 15 Jun 2015 14:58

سندھ حکومت نے بجٹ کی متفقہ منظوری کیلئے تمام جماعتوں سے رابطے شروع کر دیئے

سندھ حکومت نے بجٹ کی متفقہ منظوری کیلئے تمام جماعتوں سے رابطے شروع کر دیئے
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے آئندہ مالی سال کا بجٹ اسمبلی سے متفقہ طور پر منظور کرانے کیلئے تمام جماعتوں سے رابطے شروع کر دیئے ہیں، پالیمانی جماعتوں سے رابطے کیلئے سینئر وزیر تعلیم نثار کھوڑو کو ٹاسک دے دیا گیا ہے، نثار کھوڑو نے ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے انہیں مشاورتی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کی ہڑتال اور بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے بعد پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو ہدایت کی ہے کہ بجٹ پر مشاورت کیلئے تمام جماعتوں سے رابطے کئے جائیں، جس کے بعد سینئر وزیر نثار کھوڑو ذمہ داری دی گئی ہے کہ پالیمانی سیاسی جماعتوں سے رابطے کئے جائیں، اور اجلاس سے قبل مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا جائے، تاکہ سندھ اسمبلی میں بجٹ بحث کے دوران تعمیری انداز میں میں بحث کو ممکن بنایا جا سکے۔

اس سلسلے میں سندھ اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اور سینئر وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو نے اپوزیشن لیڈر اور متحدہ رہنما خواجہ اظہار الحسن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ رابطے میں بجٹ تجاویز پر غور کرنے کے لئے تمام پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس منگل کو بلانے پر اتفاق کیا۔ اجلاس منگل کی صبح سینئر وزیر نثار احمد کھوڑو کے دفتر میں ہوگا۔ اجلاس میں وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ بھی شرکت کریں گے۔ نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ سندھ کے مفاد میں ایم کیو ایم سمیت دیگر جماعتوں کی بجٹ پر دی گئی تجاویز پر غور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں تمام جماعتوں کا بجٹ پر نکتہ نظر سن کر اقدامات کئے جائیں گے، چاہتے ہیں کہ تمام جماعتوں کو بجٹ پر بحث کے دوران تجاویز پیش کرنے کا بہتر موقع مل سکے، اور مل کر عوام کی بہتری کے لئے اقدامات اٹھائے جا سکیں۔
خبر کا کوڈ : 466726
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش