QR CodeQR Code

آزاد کشمیر، مظفر آباد جانے والی بس کو حادثہ، ایک شخص جاں بحق

12 Dec 2015 12:41

اسلام ٹائمز: پولیس کے مطابق آزاد کشمیر میں وادی نیلم کے علاقے شاردہ سے مظفرآباد آنے والی مسافر بس چانگاں کے مقام پر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہو گئے۔


اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر میں مظفرآباد جانے والی بس چانگاں کے مقام پر کھائی میں جا گری، ایک شخص جاں بحق، بارہ افراد زخمی، پھنسے ہوئے دیگر افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق آزاد کشمیر میں وادی نیلم کے علاقے شاردہ سے مظفرآباد آنے والی مسافر بس چانگاں کے مقام پر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوگئے جبکہ پھنسے ہوئے دیگر افراد کو نکلنے کے لئے پاک فوج کے جوانوں کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ حادثے میں ہونے والے زخمیوں کو دودھیال اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 504406

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/504406/ا-زاد-کشمیر-مظفر-ا-باد-جانے-والی-بس-کو-حادثہ-ایک-شخص-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org