0
Monday 14 Dec 2015 17:48

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا نائیجیریا میں ہونیوالے واقعے پر شدید افسوس کا اظہار

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا نائیجیریا میں ہونیوالے واقعے پر شدید افسوس کا اظہار
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے نائیجیریا کے وزیر خارجہ جیفری اونی ایما سے بات چیت کرتے ہوئے زاریا شہر کے واقعے کو انتہائی افسوسناک قرار دیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے حکومت نائیجیریا سے مطالبہ کیا کہ وہ مسلمانوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات کرے۔ قابل ذکر ہے کہ نائیجیریا کی فوج نے تیرہ دسمبر کو ملک کے سرکردہ شیعہ رہنما آیت اللہ ابراہیم الزکزاکی کے گھر پر حملہ کرکے انہیں گرفتار کرلیا ہے۔ اس سے پہلے، ہفتے کے روز نائیجیریا کی فوج نے ملک کے شیعہ آبادی والے شہر زاریا میں واقع امام بارگاہ حسینیہ بقیۃ اللہ پر اس وقت حملہ کر دیا تھا، جب وہاں مجلس عزا ہو رہی تھی۔ اب تک کی بعض اطلاعات کے مطابق اس حملے میں ہزار سے زیادہ افراد شہید ہوچکے ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے دونوں ملکوں کے اچھے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے زاریا میں پیش آنے والے واقعے پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا۔ محمد جواد ظریف نے کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ نائیجیریا کی حکومت تشدد اور طاقت کے استعمال سے گریز کرتے ہوئے صورتحال کی بہتری اور مسلمانوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات انجام دے گی۔ نائیجیریا کے وزیر خارجہ نے اس موقع پر امید ظاہر کی کہ اس ملک کے اعلٰی حکام کے درمیان صلاح و مشورے کے نتیجے میں زاریا کے علاقے میں صورتحال بہت جلد پرسکون ہوجائے گی اور تشدد اور جھڑپوں کا سلسلہ بھی بند ہوجائے گا۔
خبر کا کوڈ : 505132
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش