0
Saturday 19 Dec 2015 08:30

انسانی حقوق کے ٹھیکیداروں کی خاموشی دنیا بھر کی مظلوم اقوام کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے، شیخ عبداللہ احمد زنغو

انسانی حقوق کے ٹھیکیداروں کی خاموشی دنیا بھر کی مظلوم اقوام کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے، شیخ عبداللہ احمد زنغو
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین قم کے شعبہ سیاسیات و ارتباطات و اطلاعات کو نائیجیریا کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے ایران میں آیت اللہ شیخ زکزاکی کے نمائندے شیخ عبداللہ احمد زنغو نے بتایا ہے کہ آیت اللہ شیخ زکزاکی، ایک مقبول، مہذب اور علمی شخصیت ہیں، ان پر حملہ دراصل انسانی اقدار پر حملہ ہے۔  انہوں نے کہا کہ دہشت گردی چاہے بوکو حرام جیسے ٹولے کریں یا سرکاری سرپرستی میں کی جائے، اس کا نوٹس لیا جانا چاہیئے۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ نائجیریا کی صورتحال پر بے حسی کا مظاہرہ نہ کرے، خصوصاً آیت اللہ شیخ زکزاکی پر کئے جانے والے تشدد کے بارے میں تحقیقات کی جائیں اور حقائق کو غیر جانبدارانہ طور پر منظرِ عام پر لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں بے گناہ اور نہتے انسانوں کا قتلِ عام کیا گیا ہے لیکن انسانی حقوق کے علمبردار خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے ٹھیکیداروں  کی خاموشی دنیا بھر کی مظلوم اقوام کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے۔
خبر کا کوڈ : 506184
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش