0
Monday 18 Apr 2016 23:14

شوال آپریشن مکمل، ملک بھر میں کومبنگ آپریشن شروع کرنیکا فیصلہ

شوال آپریشن مکمل، ملک بھر میں کومبنگ آپریشن شروع کرنیکا فیصلہ
 اسلام ٹائمز۔ پاک فوج نے شوال میں کامیابی سے آپریشن مکمل کرلیا ہے اور اب ملک بھر میں کومبنگ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ شوال آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیاہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیرستان کا دورہ کیا۔ جس کیدوران جنرل راحیل شریف کو شوال میں جاری جاری آپریشن کے آخری مراحل پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ آپریشن ضرب عضب کے آخری مراحل میں 800 کلومیٹر کا علاقہ کلیئر کروا لیا گیا ہے۔ آرمی چیف نے اگلے مورچوں پر تعینات افسروں اور جوانوں سے ملاقات بھی کی، اس موقع پر آرمی چیف کا کہناتھا کہ قوم پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور پوری قوم ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ آرمی چیف نے اس موقع پر کامیابیوں کو قائم رکھنے پر بھی زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ فاٹا سے باہر بڑے پیمانے پر کوبنگ آپریشن کیا جائے تاکہ دہشتگردوں اور سہولت کاروں کاگٹھ جوڑا توڑا جائے اور دہشت گردوں کے سلیپرز سیلز کا چن چن کر خاتمہ کیا جائے۔ آرمی چیف کو دہشت گردوں سے تحویل میں لیے گئے اسلحے پر بھی بریفنگ دی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملک بھر میں بڑے پیمانے پر کومبنگ آپریشنز پہلی مرتبہ ہو نگے، یہ آپریشنز جہاں بھی ہونگے بڑے پیمانے پر ہونگے۔ کومبنگ آپریشن میں پاک فوج دہشت گردوں کی اطلاع پر پورے علاقے کی تلاشی لے گی، جس میں دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی ہو گی۔ یاد رہے کہ کومبنگ آپریشن کو تلاشی کی کارروائی بھی کہا جاتا ہے اور فوجی آپریشنز کی مختلف اقسام میں کومبنگ آپریشن انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ جس کے تحت دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 534129
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش