QR CodeQR Code

شوکت خانم ہسپتال کا فنڈریزنگ افطار ڈنر ، چند گھنٹوں میں 12کروڑ جمع

28 Jun 2016 13:12

اسلام ٹائمز: لاہور میں چندہ مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 21 سال سے ہسپتال اپنے 75فیصد مریضوں کو مفت طبی و معالجاتی سہولیات فراہم کر رہا ہے، جس پر اب تک 22ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں، 2016 کیلئے ہسپتال کا بجٹ 8.7 ارب روپے ہے، 4.5 ارب روپے زکوٰۃ و عطیات سے اکٹھے کئے جائینگے۔


اسلام ٹائمز۔ کینسر کے مریضوں کے لیے بنائے گئے فلاحی ادارے شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر میں فنڈریزنگ کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، عمران خان مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ لاہور میں مریضوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر ہسپتال کے اندر ہی نیا بلاک تعمیر کیا جائیگا، کرا چی میں بھی ہسپتال کی تعمیر کیلئے زمین حا صل کر لی گئی ہے۔ عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ 21 سال سے ہسپتال اپنے 75فیصد مریضوں کو مفت طبی و معالجاتی سہولیات فراہم کر رہا ہے، جس پر اب تک 22ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 2016 کیلئے ہسپتال کا بجٹ 8.7 ارب روپے ہے، 4.5 ارب روپے زکوٰۃ و عطیات سے اکٹھے کئے جائینگے، جبکہ باقی رقم ہسپتال اپنی تشخیصی و دیگر خدمات کی آمدن سے پور ی کریگا۔ آخر میں عمران خان نے شرکا سے خود زکوٰۃ و عطیات وصول کئے، چند گھنٹوں ہی میں 12 کرو ڑ روپے کے عطیات جمع ہو گئے۔


خبر کا کوڈ: 549271

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/549271/شوکت-خانم-ہسپتال-کا-فنڈریزنگ-افطار-ڈنر-چند-گھنٹوں-میں-12کروڑ-جمع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org