0
Thursday 14 Jul 2016 10:15

یوم انہدام جنت البقیع، سرگودہا میں ایم ڈبلیو ایم اور ٹی این ایف جے کا احتجاجی مظاہرہ

یوم انہدام جنت البقیع، سرگودہا میں ایم ڈبلیو ایم اور ٹی این ایف جے کا احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت المسلمین اور تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے زیر اہتمام یوم انہدام جنت البقیع کے حوالے سے سرگودہا میں خوشاب روڈ پر ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت علامہ ثقلین علی بخاری، علامہ غضنفر عباس کاظمی، اکمل جعفری، مسعود ترمذی و دیگر نے کی۔ حسین چوک میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے جنت البقیع میں مزارات کے انہدام کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اس سے عالم اسلام کے جذبات کو ٹھیس پہنچی، ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سرکاری سطح پر بھی اسکی مذمت کی جائے اور سعودی حکومت مزارات دوبارہ تعمیر کرے، جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہوںگے یوم انہدام منانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 552507
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش