QR CodeQR Code

قرآن و سنت سے غلط طرز استدلال بلاد اسلامیہ میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سبب ہے، اشرف آصف جلالی

18 Jul 2016 11:10

اسلام ٹائمز: فیصل آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے تحریک صراط مستقیم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں مگر مدینۃ الرسولﷺ پر آنچ نہیں آنے دیں گے، مجرموں کی عدم گرفتاری کی وجہ سے اُمت میں گہری تشویش پائی جارہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک صراط مستقیم کے بانی اور چیئرمین تحریک لبیک یارسول اﷲ ﷺ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہود و نصاریٰ کے ایجنٹوں کا مدینہ منورہ میں دھماکے کرنا سعودی حکمرانوں اور تمام مسلمانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ فیصل آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے تحریک صراط مستقیم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ قرآن و سنت سے غلط طرز استدلال بلاد اسلامیہ میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سبب ہے، مدینہ منورہ میں دھماکوں کے بعد پورا عالم اسلام سکتے میں ہے، جبکہ تمام اسلام دشمن قوتیں بغلیں بجا رہی ہیں، تا حال مجرموں کی عدم گرفتاری کی وجہ سے اُمت میں گہری تشویش پائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں مگر مدینۃ الرسولﷺ پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 553342

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/553342/قرآن-سنت-سے-غلط-طرز-استدلال-بلاد-اسلامیہ-میں-دہشت-گردی-کا-سب-بڑا-سبب-ہے-اشرف-آصف-جلالی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org