QR CodeQR Code

آئی جی سندھ کی فوجی اہلکاروں پر حملے میں ملوث دہشتگردوں کی فوری گرفتاری کی ہدایت

26 Jul 2016 17:55

اسلام ٹائمز: اے ڈی خواجہ نے کراچی پولیس چیف مشتاق مہر سے پارکنگ پلازہ صدر کے قریب سیکیورٹی ادارے کی گاڑی پر فائرنگ واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے، انہوں نے کہا کہ واقعے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کرکے فارنزک تحقیقات کی بدولت واقعے میں ملوث دہشتگردوں کی گرفتری کو یقینی بنایا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے فوجی اہلکاروں پر حملے میں ملوث دہشتگردوں کی فوری گرفتاری کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کراچی پولیس چیف مشتاق مہر سے پارکنگ پلازہ صدر کے قریب سیکیورٹی ادارے کی گاڑی پر فائرنگ واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ واقعے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کرکے فارنزک تحقیقات کی بدولت واقعے میں ملوث دہشتگردوں کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی ادارے کے اہلکاروں پر فائرنگ نائن ایم ایم پستول سے کی گئی، جائے وقوعہ پر موجود سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہیں، جس کی مدد سے حملہ آوروں کی شناخت میں مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ یکم دسمبر 2015ء کو بھی کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر ملٹری پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 555561

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/555561/آئی-جی-سندھ-کی-فوجی-اہلکاروں-پر-حملے-میں-ملوث-دہشتگردوں-فوری-گرفتاری-ہدایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org