QR CodeQR Code

کراچی میں الطاف حسین پر غداری کا مقدمہ درج کر لیا گیا

23 Aug 2016 15:01

اسلام ٹائمز: آرٹلری میدان تھانے متحدہ قائد کیخلاف اشتعال انگیز تقریر پر غداری کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، دوسری جانب ایم کیو ایم کے قائد، پارٹی رہنما فاروق ستار اور دیگر رہنماؤں و کارکنوں پر اے آروائی نیوز کے دفتر پر حملہ، جلاؤ گھیراؤ اور پولیس پر پتھراؤ کے مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے آرٹلری میدان تھانے میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنوں پر غداری اور دیگر الزامات کے مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز پیش آنے والے پر تشدد واقعات پر آرٹلری پولیس اسٹیشن میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف اشتعال انگیز تقریر پر غداری کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایم کیو ایم کے قائد، پارٹی رہنما فاروق ستار اور دیگر رہنماؤں و کارکنوں پر اے آروائی نیوز کے دفتر پر حملہ، جلاؤ گھیراؤ اور پولیس پر پتھراؤ کے مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم کے قائد نے اشتعال انگیز تقریر کی تھی، جس کے بعد ایم کیو ایم کے کارکنوں نے ٹی وی چینلز کے دفاتر پر حملہ اور میڈیا کے نمائندوں کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔


خبر کا کوڈ: 562576

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/562576/کراچی-میں-الطاف-حسین-پر-غداری-کا-مقدمہ-درج-کر-لیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org