QR CodeQR Code

بلوچستان، چاغی میں تیز رفتار کار الٹ گئی، 2 افراد جاں بحق، ایک بچہ زخمی

14 Sep 2016 09:30

اسلام ٹائمز: لیویز ذرائع کے مطابق حادثہ چاغی کے علاقے پدگ میں پیش آیا ہے، جہاں تیز رفتاری کے باعث کار بے قابو ہو کر الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار 2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع چاغی میں تیز رفتار کار الٹ گئی ہے، حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق حادثہ چاغی کے علاقے پدگ میں پیش آیا ہے، جہاں تیز رفتاری کے باعث کار بے قابو ہو کر الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار 2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ اس حادثے میں کار میں سوار ایک بچہ زخمی بھی ہوا ہے۔ زخمی اور لاشوں کو نوشکی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 567186

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/567186/بلوچستان-چاغی-میں-تیز-رفتار-کار-الٹ-گئی-2-افراد-جاں-بحق-ایک-بچہ-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org