QR CodeQR Code

فیصل آباد، ریسکیو اہلکاروں نے ایکسڈینٹ میں زخمی ہونے والے شہری کے 5 لاکھ اکیس ہزار روپے لوٹا دیئے

15 Dec 2016 06:58

اسلام ٹائمز: زخمی ہونیوالے ظہور حسین کے مطابق وہ اپنے بیٹے کی فیس میڈیکل کالج میں جمع کروانے کے لیے جا رہا تھا کہ راستے میں حادثہ پیش آیا، جس کے بعد وہ بے ہوش ہو گیا تھا، پائی پائی کر کے بیٹے کی پڑھائی کے لیے جوڑی جانے والی رقم کی ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے واپسی پر ظہور حسین کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ جڑانوالہ والا کے رہائشی ظہور حسین اپنے گھر سے فیصل آباد آ رہے تھے کہ راستے میں حادثہ پیش آ گیا، جس سے وہ زخمی ہو گئے۔ ریسکیو اہلکاروں کی ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمی ہونے والے ظہور کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ طبی امداد کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے ظہور حسین کو اپنے آفس بلا کر موقع سے ملنے والی رقم واپس کی، جس پر ظہور حسین کی خوشی کی انتہا نہیں تھی۔ ظہور حسین کے مطابق وہ اپنے بیٹے کی فیس میڈیکل کالج میں جمع کروانے کے لیے جا رہا تھا کہ راستے میں حادثہ پیش آیا، جس کے بعد وہ بے ہوش ہو گیا تھا، پائی پائی کر کے بیٹے کی پڑھائی کے لیے جوڑی جانے والی رقم کی ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے واپسی پر ظہور حسین کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا۔ جبکہ ڈسڑکٹ ایمرجنسی آفسیر کی جانب سے ریسکیو اہلکاروں کو شاباش دی گئی اور انکے کے لیے محکمانہ تعریفی سرٹیفیکٹ کا بھی اعلان کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 591807

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/591807/فیصل-آباد-ریسکیو-اہلکاروں-نے-ایکسڈینٹ-میں-زخمی-ہونے-والے-شہری-کے-5-لاکھ-اکیس-ہزار-روپے-لوٹا-دیئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org