QR CodeQR Code

پشاور، سکیورٹی خدشات کیوجہ سے باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر گاڑیوں اور عام شہریوں کے داخلے پر پابندی

28 Feb 2017 11:21

پابندی لگانے پر تعینات اے ایس ایف کے اہلکاروں اور مسافروں کے درمیان تکرار کے واقعات رونماء ہونے کیبعد پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی ہے، جنہوں نے حالات پر قابو پا لیا۔


اسلام ٹائمز۔ باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر عمرہ زائرین کی گاڑیوں اور عام شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جس پر باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے داخلی گیٹ پر مسافروں نے ہنگامہ آرائی کی۔ سکیورٹی پر تعینات اے ایس ایف کے اہلکاروں اور مسافروں کے درمیان تکرار کے واقعات رونماء ہونے کے بعد پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی ہے، جنہوں نے حالات پر قابو پا لیا۔ ائیرپورٹ کے گیٹ پر تعینات اے ایس ایف کے اہلکار اور مسافروں کے درمیان ہونے والی ہنگامہ آرائی کے باعث اندرون ملک اور بیرون ملک جانے والے مسافروں کو بھی مشکلات درپیش آئیں۔ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافروں کے ایک سے زائد رشتہ داروں پر اندر جانے پر پابندی عائد کی ہے، جبکہ گاڑیوں کی اندر پارکنگ پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، جس کے باعث باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر جانے والے راستوں میں گاڑیوں کی لائنیں لگ گئی ہے۔ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر مزید خفیہ کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 613598

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/613598/پشاور-سکیورٹی-خدشات-کیوجہ-سے-باچا-خان-انٹرنیشنل-ائیرپورٹ-پر-گاڑیوں-اور-عام-شہریوں-کے-داخلے-پابندی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org