0
Wednesday 15 Mar 2017 20:23

بنوں، عمران خان نے بلین ٹری منصوبے کا افتتاح کر دیا

بنوں، عمران خان نے بلین ٹری منصوبے کا افتتاح کر دیا
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کی سیاست میں مولانا فضل الرحمٰن ماضی بن چکے ہیں، فاٹا انضمام کےخلاف وہ کچھ بھی کرلیں، فرق نہیں پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بنوں میں بلین ٹری منصوبے کا افتتاح کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بلین ٹری منصوبہ دنیا کا ایک بڑا منصوبہ ہے، منصوبے کیلئے بیرون ممالک سے پودے درآمد کئے جا رہے ہیں، اب تک 80 کروڑ پودے لگائے جا چکے ہیں، اس پروجیکٹ سے 5 لاکھ لوگوں کو روزگار ملا ہے۔ عمران خان نے مولانا فضل الرحمٰن کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ملک کی سیاست میں مولانا فضل الرحمٰن ماضی بن چکے ہیں، فاٹا انضمام کے خلاف وہ کچھ بھی کرلیں، فرق نہیں پڑے گا، اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ فاٹا کی عوام کا بھی پاکستان پر پورا حق ہے۔ خیال رہے کہ فروری 2015ء میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے سونامی ٹری مہم کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ خیبر پی کے میں جنگلات کو بچانے کیلئے مقامی لوگوں پر مشتمل نگہبان ٹاسک فورس بنائی جائے گی، شجرکاری مہم کے دوران حکومتی سرپرستی کے ذریعے مقامی افراد کو نرسریز بنا کر دی جائیں گی، جن سے صوبے کے جنگلات میں ایک ارب درخت لگائیں جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 618553
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش