0
Friday 17 Mar 2017 15:40

کراچی کے مختلف علاقوں سے بھتہ خور سمیت 4 ملزمان گرفتار

کراچی کے مختلف علاقوں سے بھتہ خور سمیت 4 ملزمان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں كارروائیاں كرتے ہوئے رینجرز نے ایک بھتہ خور سمیت 4 ملزمان كو گرفتار كركے ان كے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد كرلی۔ تفصیلات كے مطابق سندھ رینجرز نے کراچی كے مختلف علاقوں میں كارروائی كرتے ہوئے 4 ملزمان شاہد علی، گل احسن، غلام نبی اور كشمیر كو گرفتار كركے ان كے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمیونیشن اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد كرلی۔ ترجمان سندھ رینجرز كے مطابق شیر شاہ كے علاقے سے گرفتار بھتہ خور شاہد شہریوں كو دھمكیاں دے كر ان سے بھتہ وصول كرتا تھا، جبكہ دیگر 3 ملزمان كو بن قاسم كے علاقے سے گرفتار كیا گیا ہے، جو علاقے میں منشیات فروخت كرتے تھے، گرفتار ملزمان كو قانونی چارہ جوئی كیلئے پولیس كے حوالے كیا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ : 619070
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش