0
Tuesday 11 Apr 2017 09:27

پریس کلب سرگودہا کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پریس کلب سرگودہا کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون سرگودہا کے رہنماء وفاقی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری حامد حمید نے پریس کلب کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرگودھا پریس کلب کا فعال ہونا خوش آئند ہے، ہم صحافیوں کے مسائل حل کروانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ تقریب میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محسن شاہنواز رانجھا، ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ، میئر ملک اسلم نوید، ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیز نے بھی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب صدر مہر آصف حنیف، جنرل سیکرٹری ملک محمد اصغر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرگودھا پریس کلب صحافت کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، کسی بھی کارکن صحافی کو اس کے حق سے محروم نہیں رکھا جائے گا، نئی ممبر شپ کیلئے قوائد و ضوابط بنائے جائیں گے، جس پر پورا اترنے والوں کو پریس کلب کا ممبر بنایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 626691
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش