0
Sunday 7 May 2017 18:05

’’16 مئی یوم مردہ باد امریکا‘‘، اصغریہ اسٹوڈنٹس کا سندھ بھر میں ریلیاں نکالنے کا اعلان

’’16 مئی یوم مردہ باد امریکا‘‘، اصغریہ اسٹوڈنٹس کا سندھ بھر میں ریلیاں نکالنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری غلام سرور سومرو نے کہا ہے کہ 16 مئی تاریخ کا بدترین دن ہے، جس روز فلسطینی عوام کو اپنے ہی ملک میں بیدخل کرکے اس کی تاریخی حیثیت کو ختم کرکے عالمی استعمار و سامراج امریکا نے اپنے ناجائز بیٹے اسرائیل کو جنم دیا اور اسے ایک ریاست منوانے کی ناکام کوشش میں ہے، جبکہ کوئی بھی غیرتمند فرد اسرائیل کے ناجائز وجود کو تسلیم نہیں کر سکتا، دنیا میں امن کا دشمن اور بربریت کا سرچشمہ امریکا و اسرائیل ہیں، جس کیلئے رہبر کبیر امام خمینیؒ نے فرمایا کہ ملسمانوں کی تمام تر مشکلات کا ذمہ دار امریکا ہے، اس کا ناپاک وجود انسانیت کیلئے خطرہ ہے، امام خمینیؒ کے حکم پہ لبیک کہتے ہوئے ہم امریکا و اسرائیل کے ناپاک وجود کے خلاف ہمیشہ سرگرم رہینگے، اس سلسلے میں اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملک بھر میں فلسطین سے اظہار یکجہتی اور مریکا و اسرائیل کے خلاف ریلیوں کا انقعاد کرتی ہے۔

غلام سرور سومرو نے کہا کہ 16 مئی کو سندھ بھر میں اصغریہ اسٹوڈنٹس کی جانب سے مردہ باد امریکا و اسرائیل ریلیاں نکالی جائیں گی، جبکہ حیدرآباد ڈویژن کے زیر اہتمام 14 مئی بروز اتوار مرکزی مردہ باد امریکا و اسرائیل ریلی اولڈ کیمپس سے پریس کلب حیدرآباد تک نکالی جائے گی، جس کی قیادت اور مرکزی خطاب اے ایس او کے مرکزی صدر قمر عباس جتوئی کرینگے، ریلی میں علماء کرام، کمسن بچے، خواتین اور طلبہ کثیر تعداد میں شرکت کرینگے، جبکہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، شیعہ علما کونسل، جعفریہ اسٹوڈنٹس، مجلس وحدت مسلمین سمیت دیگر تمام ملی تنظیمیں بھی شرکت کریں گی، اسکے علاوہ 16 مئی کو سندھ بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 634444
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش