0
Saturday 1 Jul 2017 23:26

سی پیک سے باہر رہ کر بھارت اپنے پاﺅں پر خود ہی کلہاڑی مار رہا ہے، سرتاج عزیز

سی پیک سے باہر رہ کر بھارت اپنے پاﺅں پر خود ہی کلہاڑی مار رہا ہے، سرتاج عزیز
اسلام ٹائمز۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ سی پیک کسی کے خلاف نہیں بلکہ ترقی کا راستہ ہے، سی پیک سے باہر رہ کر بھارت اپنے پاﺅں پر خود ہی کلہاڑی مار رہا ہے، برہان وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی ایک نئی تحریک شروع ہوئی جس نے نوجوانوں کو ایک نیا جذبہ دیا، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم ناقابل برداشت ہو رہے ہیں، وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر کشمیر کی تحریک آزادی کو پوری دنیا میں اجاگر کرنے کے لئے اہم اقدامات کریں گے۔ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ بہترین تعلقات چاہتا ہے، امریکہ سے تعلقات کو مزید بہتر کرنے کے لئے پاکستان اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ برہان وانی کی شہادت کے بعد کشمیر میں بھرپور تحریک چلی، مقبوضہ کشمیر میں پہلے ایسی تحریک نہیں چلی تھی۔ وادی میں بھارتی مظالم کی مثال پوری دنیا میں نہیں ملتی۔ کشمیر پر پاکستان کی پالیسی بالکل واضح ہے، ہم مکمل طور پر کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کشمیری مظالم پر بھارت کے اندر سے بھی آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔ پاکستان بھی بھارتی بربریت کو پوری دنیا میں بےنقاب کرنے کے لئے اقدامات کرے گا۔ سرتاج عزیز کا مزید کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو کی آئی سی جے تک رسائی کوئی بڑا معاملہ نہیں، پاکستان اور بھارت کو اس معاملے پر جواب تیار کرنے کے لئے عالمی عدالت انصاف نے 3 ماہ کا وقت دیا ہے۔ جے آئی ٹی اپنی تحقیقات مکمل کرے، کامیابی مسلم لیگ(ن) کی ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 650031
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش