QR CodeQR Code

عراق میں داعش دہشتگردوں کے وجود کی ذمہ دار سابق امریکی حکومت ہے

عوامی رضار فورس نہ ہوتی تو بغداد دہشتگردوں کے ہاتھوں سقوط کر جاتا، عراق ایران مخالف عرب ممالک میں شامل نہیں ہوگا، نوری المالکی

21 Jul 2017 15:17

عراق کے نائب صدر نے کہا کہ اگر عوامی رضار فورس نہ ہوتی تو بغداد دہش گردوں کے ہاتھوں سقوط کر جاتا۔ انہوں نے کہا کہ عراق کی مختلف سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں آدھے سے زائد داعش دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ باقی راہ فرار اختیار کرگئے۔ نوری المالکی نے مغربی عراق کے علاقے الولید میں امریکہ کیجانب سے فوجی اڈہ قائم کرنیکی کوشش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بغداد، امریکہ کے اس اقدام کیخلاف ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عراق کے نائب صدر نوری المالکی نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران مخالف عرب ملکوں میں شامل نہیں ہوسکتا۔ رپورٹ کے مطابق عراق کے نائب صدر نوری المالکی نے کہا ہے کہ ان کا ملک اس بات کی کوشش کر رہا ہے کہ تمام مسلمان ممالک میں دوستانہ تعلقات قائم کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عراق کی پہلی کوشش یہ ہے کہ ملک سے دہشت گردوں کا صفایا کیا جائے۔ نوری المالکی نے عراق میں داعش دہشت گردوں کے وجود کا ذمہ دار امریکہ کی سابق حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی موجودہ حکومت، دہشت گردوں کے مقابلے میں عراقیوں کی کامیابی کا سہرا اپنے سر باندھنے کی کوشش کر رہی ہے۔ عراق کے نائب صدر نے کہا کہ اگر عوامی رضار فورس نہ ہوتی تو بغداد دہشت گردوں کے ہاتھوں سقوط کر جاتا۔ انہوں نے کہا کہ عراق کی مختلف سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں آدھے سے زائد داعش دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ باقی راہ فرار اختیار کر گئے۔ نوری المالکی نے مغربی عراق کے علاقے الولید میں امریکہ کی جانب سے فوجی اڈہ قائم کرنے کی کوشش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بغداد، امریکہ کے اس اقدام کے خلاف ہے۔


خبر کا کوڈ: 655065

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/655065/عوامی-رضار-فورس-نہ-ہوتی-بغداد-دہشتگردوں-کے-ہاتھوں-سقوط-کر-جاتا-عراق-ایران-مخالف-عرب-ممالک-میں-شامل-نہیں-ہوگا-نوری-المالکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org