0
Friday 4 Aug 2017 15:55

پولیس پر حملوں میں ایک سے زائد گروہ ملوث ہیں، ملزموں کو جلد کیفر کردار تک پہنچائیں گے، اے ڈی خواجہ

پولیس پر حملوں میں ایک سے زائد گروہ ملوث ہیں، ملزموں کو جلد کیفر کردار تک پہنچائیں گے، اے ڈی خواجہ
اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ شہادت کا رتبہ بہت اہم ہے، سندھ پولیس کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، سندھ پولیس پر حملوں میں ملوث ملزمان جلد کیفرکردار تک پہنچیں گے۔ یوم شہداء پولیس کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی خواجہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں پولیس پر حملوں کی حالیہ لہر میں ایک سے زیادہ گروہ شامل ہیں، ٹریفک پولیس پر حملوں کے عینی شاہدین سے گزارش ہے کہ ہماری مدد کریں، سندھ پولیس کے جوانوں کو جلد نئی بلٹ پروف جیکٹ دی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 658511
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش