0
Saturday 13 Jun 2009 12:07

نوشہرہ: مسجد میں خودکش حملہ، 12 نمازی شہید، 101 زخمی، پیوچار میں اجتماعی قبر دریافت، جھڑپوں میں 42 جنگجو ہلاک، 14 اہلکار جاں بحق

نوشہرہ: مسجد میں خودکش حملہ، 12 نمازی شہید، 101 زخمی، پیوچار میں اجتماعی قبر دریافت، جھڑپوں میں 42 جنگجو ہلاک، 14 اہلکار جاں بحق
پشاور:نوشہرہ کینٹ میں مسجد میں خودکش حملے کے نتیجے میں 12نمازی شہید اور 97زخمی ہو گئے۔ دوسری جانب سوات ،مالاکنڈ کے مختلف علاقوں اور مہمند ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کی شدت پسندوں کے خلاف تازہ کارروائی اور جھڑپوں میں 42شدت پسند مارے گئے ،جبکہ 14فوجی اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔ ہنگو میں پولیس موبائل پر بم حملے کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ ادھر پاک، افغان سرحد طورخم پر افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے والے خودکش حملہ آور کو پولیٹیکل انتظامیہ خیبر ایجنسی نے بارودی جیکٹ سمیت گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کینٹ میں واقع آرمی کی مسجد پر نماز جمعہ کے دوران خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری ایمبولینس نما گاڑی مسجد کی دیوار سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں مسجد کی چھت نمازیوں پر آ گری جس سے 12نمازی شہید، جن میں چار سیکورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ دھماکے سے مسجد کے ارد گرد کے مکانوں کو شدید نقصان پہنچا، دھماکے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس ، پولیس اور فوج نے پورے علاقوں کو سیل کرکے گھیرے میں لے لیا اور پولیس نے سرچ آپریشن شروع کر دیا، اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ حکام اور صوبائی وزیر لیاقت شباب موقع پر پہنچ گئے، اعلیٰ سطحی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ دریں اثناء جمعہ کو یہاں آئی ایس پی آر کی طرف سے آپریشن کی تازہ صورتحال کے بارے میں جاری اعلامیہ کے مطابق مالاکنڈ اور دیگر علاقوں میں آپریشن جاری ہے۔ پیوچار کے علاقے شالہوسر میں تازہ مٹی سے ڈھانپی گئی ایک قبر دریافت ہوئی جہاں بظاہر ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی لاشیں دفن کی گئی تھیں۔ علاقہ میں پھیلی بدبو اور تعفن کے باعث مزید تفصیلات کا علم نہ ہو سکا۔ سیکیورٹی فورسز نے چپریال میں اپنی پوزیشنیں مستحکم بنائیں،اس دوران دہشت گردوں کے ساتھ شدید جھڑپ میں 8 فوجی شہید اور دیگر 13 زخمی ہوئے جبکہ 39 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جن کی لاشیں علاقہ میں پڑی ہوئی ہیں۔ کبل کے اطراف کے علاقوں پر کنٹرول کیلئے آپریشن میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی جس کے نتیجہ میں 2 فوجی شہید اور دیگر 8 زخمی ہوئے تاہم دہشت گردوں کے جانی نقصان کی تصدیق نہ ہو سکی۔ تلکر،شانگلہ اور قریبی دیہات کے 133 عمائدین پر مشتمل دو قبائلی جرگوں نے مقامی کمانڈر سے ملاقات کی اور سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی۔ انہوں نے علاقہ میں دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن میں اپنی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ مہمند ایجنسی میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے تیرہ جنگجوؤں کو ہلاک کردیا جبکہ چار سیکورٹی اہلکار شہید ہو،گئے۔ امدادی کارروائیوں کے سلسلے میں سیکیورٹی فورسز نے کالام کے لوگوں کو 53 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان مہیا کیا۔ سیکیورٹی فورسز نے کالام اور اردگرد کے علاقوں کے لوگوں کو آمدورفت کی سہولت کے لئے انتظامات کئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 6634
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش