0
Thursday 19 Oct 2017 11:35

کوئٹہ، معظم جاہ انصاری بلوچستان پولیس کے نئے آئی جی تعینات

کوئٹہ، معظم جاہ انصاری بلوچستان پولیس کے نئے آئی جی تعینات
اسلام ٹائمز۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جاری کردہ احکامات کے مطابق بلوچستان میں تعینات پاکستان پولیس سروس گروپ گریڈ 21 کے افسر معظم جاہ انصاری کو آئی جی صوبہ بلوچستان تعینات کیا گیا ہے۔ آئی جی بلوچستان کی آسامی سابق آئی جی بلوچستان احسن محبوب کی 30 ستمبر 2017ء کو ریٹائرمنٹ کے بعد سے خالی تھی۔ اسی طرح ایڈیشنل آئی جی پولیس بلوچستان کی منظوری سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق ایس ڈی پی او شالکوٹ کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد بگٹی، ایس ڈی پی او سریاب کیپٹن ریٹائرڈ نوید عالم، ایس ڈی پی او صدر کیپٹن ریٹائرڈ شیر علی، ایس ڈی پی او سٹی لیفٹیننٹ ریٹائرڈ محمد بلوچ، ایس ڈی پی او گوادر کیپٹن ریٹائرڈ زوہیب محسن، ایس ڈی پی او اوستہ محمد لیفٹیننٹ ریٹائرڈ فہد خان اور ایس ڈی پی او سبی عطاء الرحمان خان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد کے چار اکتوبر کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کی روشنی میں وزارت داخلہ اسلام آباد کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ آفیسران فرنٹیئر کانسٹیبلری میں ایک سالہ کورس کریں گے۔ دریں اثناء عبدالرزاق شاہوانی کو ایس ڈی پی او شالکوٹ، علی نواز بلوچ کو قائمقام ایس پی ٹریفک سریاب سرکل، احسان محمود کو اے ڈی آئی جی لیگل برائے ڈی آئی جی کوئٹہ، راجہ بشارت علی کو ایس پی ڈی پی او سریاب، غلام فرید کو ایس ڈی آئی او سریاب، شفقت امیر جنجوعہ کو ایس پی ڈی او کچلاک، سید اظہر حسین شاہ کو ایس ڈی آئی او انویسٹی گیشن پشتون آباد، نصیر الحسن کو ایس ڈی آئی او ایئر پورٹ، محمد خان کو ایس ڈی آئی او صدر، عاصم شفیع کو ایس ڈی پی او سٹی، سید عاصم علی کو ایس ڈی پی او قائد آباد اور اصغر علی چنگیزی کو ایس ڈی آئی او قائد آباد تعینات کر دیا گیا۔ اسی طرح ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق امین جعفر کو ایس ایچ او سول لائن، عبدالقادر قمبرانی کو ایس ایچ او زرغون آباد، سلیم رضا کو ایس ایچ او بجلی روڈ جبکہ جاوید اختر بزدور کو ایس ایچ او جناح ٹاؤن تعینات کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 677706
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش