QR CodeQR Code

چارسدہ پولیس کے ہاتھوں گدھا گرفتار

6 Nov 2017 10:09

شبقدر میں رکشہ اور گدھا گاڑی کے درمیان حادثہ پیش آیا جسکے نتیجے میں رکشہ میں سوار خاتون جاں بحق ہوگئی، جبکہ واقعہ کے فورا بعد گدھا گاڑی کا مالک فرار ہوگیا جسکے بعد پولیس نے گدھے کو اپنی تحویل میں لے لیا، پولیس کے مطابق گدھے کو اس وقت تک نہیں چھوڑا جائیگا جب تک عدالت کوئی فیصلہ نہ کرے۔


اسلام ٹائمز۔ چارسدہ کے علاقے شبقدر میں پولیس نے انوکھا کام کرکے گدھے کو گرفتار کرلیا اور رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق شبقدر میں رکشہ اور گدھا گاڑی کے درمیان حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں رکشہ میں سوار خاتون جاں بحق ہوگئی، جبکہ واقعہ کے فورا بعد گدھا گاڑی کا مالک فرار ہوگیا جس کے بعد پولیس نے گدھے کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ دوسری جانب حادثے میں گدھا بھی زخمی ہوا ہے اور اس کی آنکھ بھی ضائع ہوگئی ہے۔ پولیس کے مطابق گدھے کو اس وقت تک نہیں چھوڑا جائے گا جب تک عدالت کوئی فیصلہ نہ کرے۔ پولیس نے گدھا گاڑی مالک کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔


خبر کا کوڈ: 681597

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/681597/چارسدہ-پولیس-کے-ہاتھوں-گدھا-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org