QR CodeQR Code

پی ٹی آئی کا اخلاقیات اور زرداری کا کرپشن پر لیکچر دینا سنگین مذاق ہے، خرم دستگیر

12 Nov 2017 13:10

گوجرانوالہ میں ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس کا افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان کا طرز عمل آئین کی عملداری کیلئے نہیں، تحریک انصاف کے جلسوں کے علاوہ ملک میں کہیں بحران نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر فاع خرم دستگیر خان نے گوجرانوالا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلیاں مدت پوری کریں گی اور انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے، غیر جمہوری جوڑ توڑ نظر آرہے ہیں جو چل نہیں سکیں گے۔ گوجرانوالہ میں ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس کا افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خرم دستگیر نے مزید کہا کہ عمران خان کا طرز عمل آئین کی عملداری کیلئے نہیں، پی ٹی آئی کا اخلاقیات اور زرداری کا کرپشن پر لیکچر دینا سنگین مذاق ہے، تحریک انصاف کے جلسوں کے علاوہ ملک میں کہیں بحران نہیں ہے۔ خرم دستگیر نے کہا کہ اسمبلیاں مدت پوری کریں گی اور انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 682894

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/682894/پی-ٹی-ا-ئی-کا-اخلاقیات-اور-زرداری-کرپشن-پر-لیکچر-دینا-سنگین-مذاق-ہے-خرم-دستگیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org