0
Sunday 12 Nov 2017 23:15

عام انتخابات کا انعقاد وقت پر نہ ہوا تو جمہوریت اور سیاسی جماعتوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے، حمزہ شہباز

عام انتخابات کا انعقاد وقت پر نہ ہوا تو جمہوریت اور سیاسی جماعتوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے، حمزہ شہباز
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنماء اور ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے چکوال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آئندہ عام انتخابات کا انعقاد وقت مقررہ پر نہ ہوا تو جمہوریت اور سیاسی جماعتوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی و خوشحالی کے لئے پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے اگر جمہوری عمل میں رخنہ پڑا تو یہ ملکی مفاد میں نہیں ہو گا۔ حمزہ شہباز نے چکوال میں انتقال کر جانے والے پی پی 20 سے ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری لیاقت علی خان کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک اس وقت ایسے دوراہے پر کھڑا ہے، جسے ایک طرف دہشت گردی کے عفریت کا سامنا ہے، تو دوسری طرف سی پیک کے دشمن پاکستان کی ترقی نہیں دیکھ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے خود کو احتساب عدالت کے سامنے پیش کر دیا ہے، انصاف کے تقاضے پورے ہونے چاہئیں، ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف ہیں اور مسلم لیگ نون ان کی قیادت میں متحد ہے۔
خبر کا کوڈ : 682984
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش