0
Saturday 18 Nov 2017 19:15

حریفوں کی جانب سے کرپشن الزامات نئی بات نہیں، اسحاق ڈار وطن ضرور آئیں گے، حمزہ شہباز

حریفوں کی جانب سے کرپشن الزامات نئی بات نہیں، اسحاق ڈار وطن ضرور آئیں گے، حمزہ شہباز
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنماء حمزہ شہباز نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات کے لئے راہ ہموار ہو گئی ہے، اب لوگوں کو فیصلہ کرنے دینا چاہئے۔ حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ عدالتی کارروائی میں انصاف ملتا نظر آنا چاہئے، حریفوں کی جانب سے ان پر کرپشن الزامات نئی بات نہیں، مشرف دور سے سب سہتے آ رہے ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم ایل این کے رہنماء نے کہا کہ لوگ دیکھ چکے ہیں کہ شریف خاندان میں اختلافات نہیں سب اکھٹے ہیں، نواز شریف کی قیادت میں ملک نے لوڈ شیڈنگ اور دہشتگردی جیسے مسائل کو شکست دی، اسحاق ڈار محب الوطن ہیں، ضرور واپس آئیں گے۔
خبر کا کوڈ : 684214
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش