0
Thursday 7 Dec 2017 14:41

رانا ثنا اللہ ملک میں فرقہ وارانہ فساد کے موجد ہیں، شیخ رشید احمد

رانا ثنا اللہ ملک میں فرقہ وارانہ فساد کے موجد ہیں، شیخ رشید احمد
اسلام ٹائمز۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نوازشریف سے زیادہ دولت اسحاق ڈارنے لوٹی لیکن اب لندن، دبئی اور سعودی عرب میں بےنامی دولت کی تحقیقات شروع ہوگئی ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ انہیں مسلم لیگ (ن) کا دھڑن تختہ ہوتے ہوئے نظر آ رہا ہے، اس وقت طاہر القادری ہی نہیں بلکہ پوری قوم ہی دھرنے میں ہے، اگر آصف زرداری اور طاہر القادری کے درمیان اتحاد ہوتا ہے تو ملک گیر اپوزیشن کا ماحول بن جائے گا اور مولانا فضل الرحمان بھی آصف زرداری کے کسی نہ کسی تعویز میں آجائیں گے اور سینیٹ الیکشن سے پہلے کک مارچ ہو جائے گا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہر سال 200 ارب روپے کی چوری کا بل عام آدمی کی جیب میں ڈال دیا جاتا ہے، نوازشریف سے زیادہ دولت اسحاق ڈار نے لوٹی لیکن اب لندن، دبئی اور سعودی عرب میں بےنامی دولت کی تحقیقات شروع ہو گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف جھوٹوں کے آئی جی ہیں جب کہ رانا ثنا اللہ ملک میں فرقہ وارانہ فساد کے موجد ہیں۔
خبر کا کوڈ : 688373
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش