QR CodeQR Code

کراچی، مجلس وحدت مسلمین کل بروز اتوار امریکی قونصلیٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کریگی

9 Dec 2017 20:26

اپنے ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکریٹری اطالاعات آصف صفوی نے کہا کہ اسرائیل کے خاتمے کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے، عالم اسلام کا بچہ بچہ غاصب انسانیت دشمن صہیونی جعلی ریاست کیخلاف لڑنے اور مقبوضہ بیت المقدس کی آزادی کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس قبلہ اول کو غاصب صہیونی اسرائیلی دارالخلافہ قرار دینے کیخلاف کل بروز اتوار تین بجے سہ پہر امریکی قونصلیٹ کراچی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، قبلہ اول مسلمانان عالم کا دل ہے، اس کیخلاف امریکا اور اسرائیل کی سازش کو ہم کبھی کامیاب ہونے نہیں دینگے، اسرائیل دنیا کے نقشے سے جلد مٹ جائیگا، ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکرٹری اطلاعات آصف صفوی نے اپنے بیان میں کیا۔ آصف صفوی نے کہا کہ اسرائیل کے خاتمے کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے، عالم اسلام کا بچہ بچہ غاصب انسانیت دشمن صہیونی جعلی ریاست کیخلاف لڑنے اور مقبوضہ بیت المقدس کی آزادی کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی اعلان کے بعد نام نہاد سعودی فوجی اتحاد کا بھی اندازہ مسلم امہ کو ہوگیا ہے، یہ اتحاد مسلم امہ کیلئے نہیں، بلکہ یمن کے مظلوم مسلمانوں کے قاتل آل سعود اور اسرائیل کے سرپرست امریکا کے مفادات کی تحفظ کیلئے بنایا گیا ہے۔ انہوں کہا کہ عرب کے عیاش بادشاہ اسرائیل اور امریکا کے اتحادی ہیں، انشاء اللہ ظالموں جابروں کے خاتمے کا وقت آ پہنچا ہے، وہ وقت دور نہیں کہ جب اسرائیل اور اسکے سرپرست امریکا کے ناپاک عزائم خاک میں مل جائینگے، مسلمان متحد ہو کر امریکا، اسرائیل اور انکے اتحادی پٹھوؤں کیخلاف ہر سطح پر آواز بلند کریں، یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے، اسے ہم سرانجام دیتے رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 688840

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/688840/کراچی-مجلس-وحدت-مسلمین-کل-بروز-اتوار-امریکی-قونصلیٹ-کے-باہر-احتجاجی-مظاہرہ-کریگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org